Tuesday, 30 June 2020

Islamic shayre world Urdu Hindi English

*اسلام کے نزدیک انسان کی فلاح و خسران، سلامتی فکر و درستی عمل کے ساتھ وابستہ ہے۔ اسلام مرد کو صرف مرد ہونے کی وجہ سے عظمت نہیں دیتا اور نہ ہی عورت کو محض عورت ہونے کی بنا پر پستی کی گھاٹیوں میں پھینکتا ہے۔*
*بلکہ ان دونوں کو ان کے تقویٰ اور عمل کی بنیاد پر عظمت و سربلندی کی راہوں پہ سر فراز کرتا ہے۔*
*اس کے ساتھ ساتھ اسلام نے حسب و نسب اور برادری کا لحاظ نہیں رکھا بلکہ معیار بزرگی تقوے کو ٹھہرایا ہے اور واشگاف الفاظ میں اعلان کیا ہے:*
*{اِِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ اَتْقَاکُمْ } (سورۃ الحجرات : ۱۳)*
*’’بے شک تم میں سے اللہ کے ہاں سب سے معزز وہ ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہے‘‘۔*✨
Prince imtiyaz wani

No comments:

Post a Comment